انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس جے شاہ کی ذاتی تشہیر کےلیے استعمال ہونے لگے۔
آئی سی سی کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر جے شاہ کے حوالے سے کرکٹ سے غیر متعلقہ پوسٹ کی گئی، جس کے ذریعے کرکٹ شائقین کو اُن کے طاقتور بھارتیوں کی فہرست میں شمولیت کا بتایا گیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے آئی سی سی اکاؤنٹ سے چیئرمین جے شاہ کی ذاتی تشہیر پر ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں اس عمل پر شدید تنقید کی گئی ہے۔