• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شگفتہ حمید کی والدہ محمودہ حمید خانم کے انتقال پر کمیونٹی رہنماؤں کا اظہار دکھ

کوونٹری ( نمائندہ جنگ ) برطانیہ کی نامور شخصیت اور متعدد این جی اوز کی چیئر پرسن شگفتہ حمید کی والد محمودہ حمید خانم گزشتہ روز کوونٹری اسپتال میں انتقال کر گئیں، ان کے انتقال پر برطانیہ بھر سے تنظیموں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ محمودہ حمید خانم نے زندگی بھر انسانیت کی خدمت کو ترجیح دی، کوونٹری میں سیاسی اور سماجی کاموں کا آغاز کیانوجوانوں کو اسلام اور پاکستان کے قریب تر لانے کے اقدامات کیے، پاکستان کے لیے پروگرامات کا آغاز بھی کیا، محمودہ مرحومہ کی صاحبزادی محترمہ شگفتہ نے بھی اپنی والدہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سماجی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ہر فورم پر پاکستان اور اسلام کے حق میں آواز بلند کی، محترمہ محمودہ مرحومہ کی نماز جنازہ کوونٹری ایگل سٹریٹ مسجد میں ادا کر دی گئی جس میں تمام مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کر کے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی۔
تازہ ترین