• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر پراچہ یونی لیور پاکستان کے نئے چیئرمین اور سی ای او مقرر

کراچی (نیوز ڈیسک)یونی لیور پاکستان نے پاکستان میں اپنی قیادت کی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ عامر پراچہ، شازیہ سید کی جگہ نئے چیئرمین اور سی ای او مقرر کئے گئے ہیں۔ جو یکم فروری 2020کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ عامر پراچہ اس وقت یونی لیور پاکستان کے نائب صدر کسٹمر ڈیولپمنٹ اینڈ سیلز ہیں انہوں نے ادارے میں 2000میں شمولیت اختیار کی تھی انہوں نے پاکستان کے ساتھ شمالی افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں کاروبار کو ازسر نو منظم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ شازیہ سید کو ہالینڈ میں یونی لیور کے بین الاقوامی چائے کے کاروبار کا ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ انہیں ملک اور بیرون ملک مارکیٹنگ، کسٹمر ڈیولپمنٹ اور جنرل مینجمنٹ میں 30 سال کا تجربہ ہے۔

تازہ ترین