• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کو نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ پر بھی تحفظات، تمام رپورٹس تصدیق شدہ ہیں، ن لیگ


لاہور (نمائندہ جنگ، ایجنسیاں، مانیٹرنگ سیل) پنجاب حکومت نے نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹس پر بھی تحفظات کا اظہار کردیا۔ 

محکمہ داخلہ پنجاب نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی ضمانت میں توسیع دینے کی مخالفت کرتے ہوئے میڈیکل رپورٹ پر تحفظات ظاہرکیے ہیں۔ جبکہ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی تمام رپورٹس پاکستانی ہائی کمیشن اور نوٹری پبلک، فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس یو کے سے تصدیق شدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت پر سیاست کرنے کے حکومتی روئیے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت پر ڈرامہ رچانے سے کیا مہنگائی کم ہو گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹس پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ کو اس وقت تک درست نہیں قرار دیا جاسکتا جب تک متعلقہ بورڈاس کودرست نہیں قرار دیتا۔

نوازشریف کی دوسری میڈیکل رپورٹ محکمہ صحت پنجاب کوبھیجوادی ہے۔ 

محکمہ صحت پنجاب میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لینے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیگا۔ ادھر صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنےملتان میں نشترٹوسائٹ کے دورے کے موقع پر کہاکہ میاں نوازشریف بیرون ملک میں اپنے علاج ومعالجہ کی تفصیلات جلد بھجوائیں۔

تازہ ترین