• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کا چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بننے کا امکان

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہورہائیکورٹ کے موجودہ چیف جسٹس مامون رشید شیخ مارچ میں ریٹائرہوں گے۔جس کے بعد سینئر ترین جج جسٹس قاسم خان ہوں گے۔لیکن زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جسٹس قاسم کو سپریم کورٹ کا جج بنایا جارہا ہے۔جس کے بعد سینئر ترین جج جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی ہوں گے۔اور ان کا چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بننے کا امکان ہے۔ جسٹس قاسم خان اور جسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی 19فروری 2010ء کو لاہور ہائی کورٹ کے جج مقررہوئے تھے۔ جسٹس قاسم خان 5جولائی2021ء اور جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی 31اگست2022ء کو ہائی کورٹ کے جج کے طور پر ریٹائرہوں گے۔
تازہ ترین