• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالیاتی و تجارتی خساروں میں کمی اور کاروباری اعتماد بحال ہوا ،وزارت خزانہ

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)و زارت خزانہ نے کہا ہےکہ حکومت کے فوری اقدامات کے باعث مالیاتی و تجارتی خساروں میں کمی اور کاروباری اعتماد بحال ہوا ہے۔عالمی اداروں نے معیشت کو مستحکم قراردیا، دسمبر میں زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر11.5 ارب ڈالر ہو گئے، ترجمان نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے وقت ملک کو ادائیگیوں کے توازن کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا تھا جسے سنبھالنے اور بہتر بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات سے افراط زر میں اضافہ اور معاشی نمو میں کمی واقع ہوئی تاہم حکومتی اقدامات سے مالیاتی و تجارتی خساروں میں کمی اور کاروباری طبقے کے اعتماد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں معیشت کے مختلف شعبوں میں آنے والی بہتری اور استحکام کی وجہ سے موڈیز انویسٹرز سروسز نے پاکستان کی ریٹنگ کو منفی سے اپ گریڈ کرتے ہوئے مستحکم کر دیا اور پاکستان کی بی تھری ریٹنگ کو بھی برقرار رکھا جبکہ جون2018ء میں موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کومنفی کر دیا تھا۔
تازہ ترین