اسلام آباد ( طاہر خلیل )نیب کیس میں جیل میں قید سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی اپوزیشن لیڈر چیمبر میں غیر رسمی گفتگو کا زیادہ حصہ آف دی ریکارڈ تھا البتہ بعض نکات کو انہوں نے شائع کرنیکی اجازت دی، آرمی ایکٹ بل کی حمایت کے سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ تبدیل نہیں ہوا ،آرمی ایکٹ بل کی حمایت کافیصلہ مشاورت سے ہوا، پرویز رشید کا ووٹ پارٹی کی امانت،جیل کی زندگی انجوائے کر رہاہوں، پیپلز پارٹی نے بل کی سپورٹ کا فیصلہ مسلم لیگ ن سے پہلے کیا، بل کی حمایت کوئی انہونی بات نہیں ۔