• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سمیت تمام ڈویژنوں میں تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن کے احکامات

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز کو تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون کے احکامات جاری کردیئے ہیں ، اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے تجاوزات کے خلاف خصوصی مہم چلانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ، پاکستان سٹیزن پورٹل پر تجاوزات کے خلاف رجسٹرڈ شکایات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کو دیکھتے ہوئے پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر کے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئ ہے کہ بلدیاتی اداروں سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کروایا جائے۔
تازہ ترین