• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم کا سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پھر اٹھانے کا خیر مقدم

وزیرِ اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کو ایک بار پھر اٹھانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے جموں و کشمیر کی صورتِ حال کے دوبارہ جائزے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

وزیرِ اعظم نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر ایک عالمی تنازع کی حیثیت میں سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر غور موجودہ صورتِ حال کی نزاکت کے اعتراف و احساس کا مظہر ہے۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قرار دادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے حل کی تدبیر وقت کا اہم تقاضہ ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہم اہلِ کشمیر کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک انہیں ان کا بنیادی (ناقابلِ انتقال) حقِ خود ارادیت مل نہیں جاتا۔

تازہ ترین