• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای یو کے پرائیویسی رولز کا احترام کیا جانا چاہیے، ایڈووکیٹ جنرل یورپ

دہشت گردی کی روک تھام کے نام پر ڈیٹا اکٹھا کرنے والے قوانین کو ہر صورت یورپی یونین (ای یو) کے پرائیویسی رولز کا احترام کرنا چاہیے۔

یہ آبزرویشن ایڈووکیٹ جنرل یورپ نے بدھ کے روز یورپین عدالت انصاف میں اس حوالے سے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران دی۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ فرانس اور برطانیہ کے قوانین ذاتی زندگی کے بارے میں معلومات کے تحفظ کے یورپین قوانین سے متصادم ہیں۔

بیلجیئم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس کے قانون میں یہ گنجائش رکھی گئی ہے کہ یہ سب کچھ عارضی طور پر ہوگا۔

دوسری جانب یورپ میں ذاتی زندگی کی آزادی کے تحفظ کیلئے لڑنے والی تنظیموں نے یورپین عدالت انصاف میں ایڈوکیٹ جنرل یورپ کی اس آبزرویشن کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے فرانس، بیلجیئم اور برطانیہ کے قوانین کو ای۔پرائیویسی رولز کے خلاف تصور کیا۔

یاد رہے کہ یورپ میں مختلف حکومتیں دہشت گردی کے نام پر موبائل کمپنیوں سے کہتی ہیں کہ وہ لوگوں کی ذاتی زندگی کے بارے میں معلومات اپنے پاس بہت عرصے تک سنبھال کر رکھیں۔

پرائیویسی کے تحفظ کیلئے لڑنے والے لوگوں کو اس بات پر اعتراض ہے کہ یہ ڈیٹا بھی اکٹھا کرکے استعمال کیا جاتا ہے کہ اس شخص نے اپنے فالتو وقت میں انٹرنیٹ پر کیا کیا دیکھا، جو کہ ہر شخص کا ذاتی اور پوشیدہ فعل ہے۔ اس چیز کو کسی بھی صورت اس شخص کے خلاف مستقبل میں استعمال کرنے کا خطرہ موجود ہے۔

تازہ ترین