• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ ہیری اور میگھن کی شاہی ذمہ داریاں چھوڑنے پر جمائما کا تبصرہ

شہزادہ ہیری اور میگھن کی شاہی ذمہ داریاں چھوڑنے پر جمائما کا تبصرہ


وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کے شاہی ذمے داریاں چھوڑنے پر تبصرہ کیا ہے۔

جمائما نے کہا ہے کہ کسی اور ملک کے قومی ہیرو سے شادی کرنے کے بعد کیا کچھ سہنا پڑتا ہے یہ وہ اچھی طرح سے جانتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی ہیرو سے شادی کرنے والی غیر ملکی خاتون پر میڈیا کیسے حملے کرتا ہے؟ یہ وہ جانتی ہیں۔

جمائما نے کہا کہ میڈیا ایسی خاتون کی نسل کی وجہ سے اس پر حملے کرتا ہے اور ان پر حملے یہ کہہ کر کیے جاتے تھے کہ یہ یہودی ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے شاہی خاندان کے چھوٹے سپوت شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ اعلیٰ شاہی حیثیت سے دستبردار اور مالی طور پر خودمختار ہو رہے ہیں۔

شاہی جوڑے کی جانب سے پکچر شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر جاری کیے گئے اپنے اس بیان میں کہنا تھا کہ انہوں نے کئی ماہ کی سوچ بچار کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے اور دونوں نے مالی طور پر بھی اپنے پاؤں پر کھڑے ہو نے کا تہیہ کیا ہے۔

تازہ ترین