• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ایئر چیف گالف چیمپئن شپ رواں ماہ کراچی میں ہوگی،ونگ کمانڈر عاطف

ایئر چیف گالف چیمپئن شپ رواں ماہ کراچی میں ہوگی،ونگ کمانڈر عاطف 


کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف آف ائیر اسٹاف گالف چیمپئن شپ 23جنوری سے کراچی کے ائیر مین گالف کلب میں شروع ہوگی۔انعامی رقم 82لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ سیکریٹری ائیر مین گالف کلب ونگ کمانڈر عاطف حسین خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ میں ملک بھر سے 400 گالفرز شرکت کریں گے ، جس میں 6 کیٹیگری میں مقابلے ہونگے۔ شبیر اقبال اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے ، چیمپئن شپ میں 72 ہولز کے مقابلے ہونگے۔ ہول ان ون کا اعزاز پانے والے گالفر کو کار انعام میں دی جائیگی۔

تازہ ترین