• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرلینڈ کی ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20میں اپ سیٹ فتح

سینٹ جارج (ایجنسیاں) پال اسٹرلنگ کی دھواں دھار اننگز کی بدولت آئرلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیزکو 4 رنز سے ہرا کر اپ سیٹ کر دیا۔ آئرش ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 7 وکٹ پر 208 رنز بنائے۔ پال اسٹرلنگ نے 47 گیندیں کھیل کر 8 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 95 رنز بنائے، کیون اوبرائن 48 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ میزبان ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 7 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بناسکی۔ ایون لیوس 53 کے ساتھ نمایاں رہے۔ اسٹرلنگ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
تازہ ترین