• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کے ملزم کو عمر قید،لواحقین کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماڈل کورٹ ساؤتھ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران عطا سومرو نے قتل کا الزام ثابت ہونے پر ملزم سعید محمد کو عمر قید کی سزا سنادی، عدالت نے ملزم کو مقتول شاہد کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے،عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی،ملزم کا جیل میں گزرا ہوا عرصہ سزا میں شمار ہوگا۔
تازہ ترین