• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت انجام کو گامزن، غیروں کو مناتے اپنے بھی روٹھنے لگے، سراج الحق

لاہور (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے نئے سال کا آغاز اتحادیوں کے ساتھ لڑائی سے کیاجس کی وجہ سےآہستہ آہستہ اپنے انجام کی طرف گامزن ہے۔حکومتی اتحادیوں کے تحفظات دن بدن بڑھ رہے ہیں،غیروں کو مناتے مناتے حکومت سے اپنے بھی روٹھنے لگے ہیں،عوام کو سبز باغ دکھانیوالےحکمران بری طرح ایکسپوز ہوچکے ہیں۔وفاق اور صوبوں میں اختیارات کی جنگ سے نقصان عوام کا ہورہا ہے۔حکومت نے عوام کو قرضوں،مہنگائی ،بے روزگاری اور بدامنی کے سوا کچھ نہیں دیا۔عوام کو سہانے خواب اور سبز باغ دکھانے والے حکمران بری طرح ایکسپوز ہوچکے ہیں۔ بوٹ کو بھوت بنا کر قوم اور اداروں کی توہین کرنے والوں کی غیر سنجیدگی سب کے سامنےواضح ہوگئی۔حکومت بھارت کامقابلہ کرنے کی بجائے اپنی دلدل میں پھنس گئی ہے۔انجن سٹارٹ مگر فاصلہ بڑھتا جارہا ہے۔
تازہ ترین