• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل یونیورسٹی کا ریسرچ ماڈل قابل تقلید ہے،چیئر مین ایچ ای سی

راولپنڈی (جنگ نیوز) چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پاکستان کی پہلی پبلک سیکٹر یونیورسٹی ہے جس نے مربوط ماڈیولر نصاب شروع کیا جو دنیا کا جدید ترین نصاب ہے۔ آر ایم یو نے پوسٹ گریجویشن کیلئے یونیورسٹی ریزیڈنسی پروگرام شروع کیا جو ایکریڈیشن کی گائیڈ لائن کے مطابق ہے۔ یونیورسٹی نے پچھلے تین سال میں الائیڈ ہسپتالوں کیلئے 10نئے شعبہ جات قائم کئے ہیں۔ شعبہ معدہ و جگر‘ نیفرالوجی‘ ڈرماٹالوجی‘ کرٹیکل کیئر اور پلاسٹک سرجری برن کے شعبے بھی ان میں شامل ہیں۔ ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ آر ایم یو نے پچھلے دو سال میں فقید المثال ترقی کی جبکہ یونیورسٹی میں پڑھائے جانے والے کورسز کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی ریسرچ اور سٹوڈنٹس کو پڑھائے جانے والے نصاب کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ریسرچ ماڈل دوسری یونیورسٹیز کو بھی اپنانا چاہئے۔
تازہ ترین