• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو:مختلف شعبوں کے 8جونیئر انجینئرز کی فیلڈ میں تعیناتی کے احکامات

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو اتھارٹی نے آپریشن ونگ میں ایس ڈی اوز /جونیئر انجینئرز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے میپکو ہیڈ کوارٹر کے مختلف شعبوں میں تعینات 8جونیئر انجینئرز کی فیلڈ میں تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے ہیں ،ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن میپکو وقاص مسعود چغتائی کی جانب سے جاری ہونے والے آفس آرڈرز کے مطابق اسسٹنٹ منیجر سیفٹی میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان تفسیر عباس، اسسٹنٹ منیجر ڈیزائن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ ملتان سکندرحیات اور اسسٹنٹ منیجر پی اینڈ ای ہیڈ کوارٹر سید عمران اصغر کی خدمات خالی اسامیوں پر بہاولپور سرکل کے سپرد، اسسٹنٹ منیجر پلاننگ میپکو شاہد اقبال کو خالی اسامی پر ایس ڈی او سیکنڈ سب ڈویژن جہانیاں، اسسٹنٹ منیجر ایم اینڈ ایس محمد یاسر کی خدمات وہاڑی سرکل کے سپرد، اسسٹنٹ منیجر او اینڈایم میپکو شمس الحق کی خدمات مظفرگڑھ سرکل کے سپرد، اسسٹنٹ منیجر پروکیورمنٹ میپکو ہیڈ کوارٹر سید مہدی رضا راجپوت کو خالی آسامی پر ایس ڈی او سیکنڈ سب ڈویژن میلسی اور اسسٹنٹ منیجر ڈیزائن میپکو ہیڈ کوارٹر رضوان احمد کو اسسٹنٹ منیجر پروکیورمنٹ میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان تعینات کیاگیاہے ۔
تازہ ترین