ملتان (سٹاف رپورٹر)آر پی اووسیم احمد خان کی دعوت پرویمن یونیورسٹی کی طالبات کو کمیونٹی پولیسنگ کے تحت ویمن سنٹر کا دورہ کرایا گیا،اس موقع پر 100 سے زائد طالبات کو داری رسی سنٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرایا گیا اور بریفنگ دی گئی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او نے کہا کہ ویمن سنٹر میں 100 بیڈز کا شلٹر ہوم بنایا جارہا ہے، طالبات اپنے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی نشاندہی کریں،ظلم کے خلاف خاموش رہنا سب سے بڑا جرم ہے، خواتین پر مظالم کی رپورٹ کیلئے 1161 ہیلپ لائن فعال کردی گئی ہے جس سے طالبات فائدہ اٹھا سکتی ہیں، خواتین کیخلاف مظالم کی دادرسی کیلئے ویمن سنٹر انقلابی اقدامات پر عمل پیرا ہے خواتین معاشرے سے خوف زدہ ہونے کے بجائے ہمت سے ہراسمنٹ کی رپورٹ کریں، کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے خواتین کو انکے حقوق سے آگاہی دی جارہی ہے،سی پی او نے کہا کہ روڈ سیفٹی اور ٹریفک کنٹرول کیلئے طلباء انتہائی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں،سول سوسائٹی اور طلباءپولیس کی مدد کریں اور اعتماد رکھیں، ایس ایس پی آپریشنز کاشف اسلم نے کہا کہ خواتین جب تک مردوں کے شانہ بشانہ نہیں چلیں گی ملک ترقی نہیں کریگا،انسداد تشدد و داد رسی برائے خواتین میں خواتین کو مکمل سہولیات فراہم کی جاتی ہیں،شہری خواتین پر تشدد کے حوالے سے 1161 پر کال کریں اور فوری انصاف حاصل کریں۔