ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا تفصیل کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں فدا حسین ، غلام مصطفیٰ ، سکندر حیات اور شمس کو گرفتار کرکے شراب اور چرس برآمد کر لی،پولیس نے و ن ویلنگ کے الزام میں نعمان ، ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کے الزام میں منور علی ، آصف اور محمد شعبان کو گرفتار کر لیا، مخدوم رشید پولیس نے مقدس کتاب کی بے حرمتی کے الزا م میں محمد عمران شاہ کی درخواست پر مجاہد شاہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، کوتوالی پولیس نے جوئے کے اڈوں پر چھاپے مار کر 7جواریوں امتیاز ، عظیم ، امجد، فیاض، اجمل ، اکمل اور غلام رسو ل کو گرفتار کرلیا ، بوگس چیک دینے کے الزام میں بوہڑ گیٹ پولیس نے خواجہ فہیم مشتاق کی درخواست پر جازب سلیم ، گلگشت پولیس نےمحمد اکرم کی درخواست پر نعمان اور عارف کیخلاف مقدمات درج کر لئے، پولیس نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے2بھکاریوں کو گرفتارکرلیا ، کینٹ پولیس نے حوری مائی جبکہ ممتاز آباد پولیس نے اقبال کو گرفتار کرلیا اور مقدمات درج کر لئے ہیں۔