• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ کو کرپشن بے نقاب کرنے پرنشانہ بنایا جا رہا ہے، راشد محمود

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سینئر نائب صدر راشد محمود خان بابوزئی اور صوبائی نائب صدر خانم اللہ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کرپشن بے نقاب کرنے اور مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانے پر مسلم لیگ کی قیادت کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تاہم حکمرنوں کے جھوٹے مقدمات کا پول کھلتا جارہا ہے، مسلم لیگ کے رہنمائوں نے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کے مرکزی سیکٹرری جنرل و سابق وفاقی وزیر کو عمران نیازی کی ایما پر انتقام کا نشانہ بنایا گیا اور الزام لگایا گیا کہ ناروال سپورٹس سٹیڈیم میں چھ ارب پچاس کروڑ روپے کا غبن ہوا ہے تاہم اس حقیقت کے انکشاف سے سپورٹس سٹیڈیم کی مجموعی لاگت دو ارب پچاس کروڑ روپے ہے حکمرانوں کے جھوٹ کا پول کھل گیا۔
تازہ ترین