• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کے نامور صحافی طارق فتح کی جانب سے غلط ویڈیو شیئر کرنے پر  اظہار برہمی پر طارق فتح نے  ردّ عمل دیتے ہوئےاداکارہ کو ایک امریکی رپورٹ ٹیگ کردی۔

واضح رہے کہ طارق فتح نے مہوش حیات کی فلم’ لوڈ ویڈنگ‘ کا ایک سین جس میں ایک پاکستانی خاتون پولیو ورکرز سے بدتمیزی کررہی ہیں، شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں پولیو ورکرز کے منہ پر دروازہ بند کردیا جاتا ہے۔

غلط ویڈیو شیئر کرنے کے بعد طارق فتح نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا


غلط ویڈیو شیئر کرنے پر جہاں انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا رہا وہیں فلم میں پولیو ورکر کا کردار نبھانے والی ’مہوش حیات ‘ نے بھی اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تصحیح کی اور بتایا کہ یہ اُن کی فلم کا سین ہے جس میں معاشرے کے اسی مسئلے پر شعور اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

طارق فتح کی اس لاعلمی پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کا مذاق بھی اڑایا جس کے بعد انہوں نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔

اب طارق فتح نے معروف امریکی اخبار کی ایک رپورٹ شیئر کی اور مہوش حیات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوچ رہے ہیں کہ کیا یہ رپورٹ بھی جھوٹی ہے، کیونکہ یہ بھی اس فلم پر مبنی ہے جس میں آپ کو نمایاں کیا گیا ہے۔

مہوش حیات نے طارق فتح کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’پولیو ہمارے ملک کا  ایک مسئلہ ہے ، اس بات سے کبھی انکار نہیں کیا۔بطور اداکارہ میرا کام لوگوں کو شعور اور آگاہی دینا ہے ، جو ہماری فلم میں بھی دِکھ رہا ہے۔‘

انہوں نے طنزاً یہ بھی لکھا کہ انہیں اس چیز کی خوشی ہے کہ 37 ملین کے ہدف میں 35 ملین لوگوں کو پولیو کی ویکسین لگا چکے ہیں، باقی کام بھی انشاءاللہ جلد ہی مکمل کرلیں گے۔‘

اپنے ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے اس معاملے پر طارق فتح کی فکر کرنے کا بھی شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین