• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی،10کلو آٹا 660 سے 700روپےتک میں فروخت


روٹی بھی عوام کی پہنچ سے دور، بہت دور ہوگئی، ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 10 کلو آٹا660 روپے سے 700 روپے میں فروخت ہو رہاہے ، گزشتہ 5 ماہ میں 10 کلو آٹا ڈھائی سو روپے تک مہنگا ہوا۔

یہ بھی پڑھیئے: گرانفروشی کیلئے آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کیا گیا، MQM

حکومت فلاور ملز کو 34 روپے 50 پیسے فی کلو کے حساب سے گندم فروخت کر رہی ہے لیکن کراچی میں فائن آٹا 62 روپے کلو میں مل رہا ہے جبکہ چکی والا آٹا بدستور 62 سے 70 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں بھی آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جہاں چند روزمیں 10 کلو آٹےکا تھیلا 640 روپے کا ہو گیا۔

لاہور میں چکی ایسوسی ایشن نے آٹا 70 روپے فی کلو فروخت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

فیصل آباد میں سرکاری کوٹے پر آٹا چکیوں کوگندم کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: قیمتیں بڑھانے کیلئے مصنوعی طور پر آٹے کی قلت

کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 11 سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

سوات کے علاقے کانجو میں 6 روپے میں ملنے والی سستی روٹی بھی بند ہو گئی۔

تازہ ترین