• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، خرم شیر زمان

کراچی،(پ ر)صدر پی ٹی آئی کراچی و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ دار حکومت سندھ ہے، محکمہ خوراک کی جانب سے جنوری میں دیا جانے والا گندم کا کوٹہ چکیوں اور فلور ملز کو اب تک جاری نہیں کیا جاسکا، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے ایک بار پھر لوٹ مار کا بازار گرم کردیا جس کے خلاف کاروائی کرنے میں حکومت سندھ مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چند روز قبل گندم 4400روپے فی 100کلو گرام فروخت کی جارہی تھی لیکن اس وقت 4650روپے فی 100کلو گرام فروخت کی جارہی ہے،حکومت سندھ صوبے بھر میں گندم کا بحران پیدا کرنا چاہتی ہے۔ کمشنر کراچی شہر بھر میں آٹے کے نرخوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہیں،دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ سندھ کے حکمرانوں کو سیاست کرنے کے لیے وفاقی حکومت تو نظر آجاتی ہے مگر سندھ میں مرتے ہوئے لوگ انہیں نظر نہیں آتے سندھ کے حکمران اپنے مفادات کے لیے عوام کو گمراہ کرنے کے لیے سندھ کے نعرے لگارہے ہوتے ہیں جبکہ سندھ کے بچے آج بھی بھوک پیاس سے مررہے ہیں تھرپارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ نہیں رک سکا ، سندھ میں بھوک و افلاس کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں، سندھ حکومت وفاق پر تنقید کرنے کی بجائے اگر صوبے کی عوام کی خدمت کرے تو انہیں کسی مسائل کا سامنا پیش نہ ہو۔

تازہ ترین