• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرانفروشی کیلئے آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کیا گیا ہے،ایم کیو ایم پاکستان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے کراچی میں گندم اور آٹے کے بحران اور من مانے نرخوں کی فروخت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کے تلے پسے عوام کو روزمرہ کی زندگی گزارنا بھی مشکل کیا جا رہا ہے۔ آٹے اور گندم کی 100کلو بوری پر 800 اور 600روپے اضافہ اور سرکاری قیمت مقرر نہ کرنے پر محکمہ خوراک سندھ اور حکومت سندھ کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے۔ آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرکے گراں فروشی اور من مانے داموں کی وصولی کے لئے یہ اقدام کیا گیا ہے جسکی ہم مذمت کرتے ہیں۔ جبکہ پنجاب میں بھی اس طرح کے اقدامات کی اطلاعات ہیں۔ہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آٹے کا مصنوعی بحران ختم کرایا جائے۔ اس میں ملوث اور اسکے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

تازہ ترین