موسم کی خرابی اکثر نہ صرف مشکل صورتحال پیدا کردیتی ہے بلکہ موسم کی خرابی خطرناک حادثات کی وجہ بھی بن جاتی ہے۔
ایسی ہی موسم کی خراب صورتحال اٹلی کے سیاحتی مقام پر دیکھی گئی جب اچانک لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور سڑک مٹی اور پتھر کے ڈھیر تلے دب گئی۔
جبکہ اس دوران سڑک سے گزرتا ایک شخص لمحوں کے فرق سے ملبے کے ڈھیر تلے آنے سے بال بال بچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق خطرناک لینڈ سلائیڈئنگ نے لوگوں کو بے حد خوفزدہ کردیا اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث سیاحتی مقام کو بند کردیا گیا ہے جبکہ اس حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔