• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم کانفرنس نظریے اور سوچ کا نام ہے،بشیر رٹوی

مانچسٹر(غلام مصطفیٰ مغل)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس تحریک کشمیر بورڈ برطانیہ و یورپ کے چیئرمین چوہدری بشیر رٹوی نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس ایک نظریے اور سوچ کا نام ہے۔ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے گزشتہ روز کشمیر کمیونٹی کے ایک اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطہ کشمیر میں مسلم کانفرنس کا ماضی،حال اور مستقبل روشن ہے۔مسلم کانفرنس مجاہد اول سردار عبدالقیوم اورسردار عتیق احمد خان کی قیادت اور وژن کے مطابق اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے جس پودے کی آبیاری مجاہد اوّل سردار عبدالقیوم خان مرحوم نے کی ہو وہ پودا ہمیشہ پھل ہی دیتاہے۔ہم چوہدری غلام عباس اور مجاہد اول کے نظریات و افکار کے پیروکار ہیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔اُنھوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس استحکام پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے رول ماڈل ہے۔آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس تحریک کا نام ہے جس کو کسی بھی صورت ختم نہیں کیا جا سکتا۔ نامساعد حالات میں بھی وابستگی کو قائم رکھنے والے کارکنان کا نام سنہری حروف سے لکھا جاتاہے۔ کارکنان مسلم کانفرنس کے قائد سردار عتیق احمد خان اور صدر جماعت مرزاشفیق جرال کی قیادت میں تھامے ہوئے اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔
تازہ ترین