• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظام کی تبدیلی کیلئے بیانات نہیں اقدامات ناگزیر ہیں،الطاف شاہد

لندن (پ ر)پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ پاکستان کو سنجیدہ قیادت اورتعمیری سیاست کی ضرورت ہے۔پاک سرزمین پارٹی کے بانی ومرکزی چیئرمین سیّد مصطفیٰ کمال اس قبیلے کے سرخیل نے جس نے مادروطن میں نظریاتی سیاست کی آبیاری کابیڑااٹھایا ہے ۔اسٹیبلشمنٹ کی نام نہاد نرسری نے ابھی تک ملک وقوم کوایک بھی شجرسایہ دار نہیں دیا۔ سیّدمصطفیٰ کمال ہرفسطائیت کیخلاف مزاحمت کارکی حیثیت سے ابھرے ہیں، ان کی کمٹمنٹ ملک وقوم کے ساتھ ہے۔چاروں صوبوں سے لوگ تبدیلی سرکار کی نحوست سے نجات کیلئے سیّدمصطفیٰ کمال کو پکاررہے ہیں۔عمران خان سمیت ان کے ٹیم ممبرزاقتدارپرست ہیں ،تبدیلی کی صورت میں ان کی سیاست دفن ہوجائے گی لہٰذاء انہوں نے چوروں کااحتساب کرنے کی بجائے ان کے ساتھ سمجھوتہ کرتے ہوئے اپنی توپوں کارخ نیب کی طرف موڑدیا۔وہ مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔سینئر نائب صدر مرزافیصل محمود،سابق جنرل سیکرٹری غلام نبی عامر ،جوائنٹ سیکرٹری عمران خان نے بھی سیمینار سے خطاب کیا ۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ ریاستی نظام کی تبدیلی کیلئے بیانات نہیں ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں۔تبدیلی سرکار کے ساتھ ملک میں بدحالی اوربیروزگار ی کاسیاہ دور آیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اورپی پی پی کے ہوتے ہوئے شہرقائدؒ کی سیاسی یتیمی ختم نہیں ہوگی۔ پاکستان میں دوررس اصلاحات کی اشدضرورت ہے اوراس کیلئے مادروطن کی باگ ڈورسیّد مصطفیٰ کمال کے ہاتھوں میں دیناہوگی۔ 
تازہ ترین