آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات2؍رجب المرجب 1441ھ 27؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

راج کپور کی بیٹی ریتو نندہ کا انتقال ہوگیا

ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) آنجہانی بھارتی فلمساز اداکار اور ہدایت کار راجکپور کی بیٹی اور میگا اسٹار امیتابھ بچن کی سمدھن ریتو نندہ کا انتقال ہوگیا ۔

اطلاعات کے مطابق ریتو نندہ گذشتہ کچھ سال سے کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھیں ۔

اس موقع امیتابھ بچن نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ میری سمدھن اور میری بیٹی شویتا نندہ کی ساس ریتو نندہ اچانک رات میں 1:15 بجے انتقال کرگئیں ۔ ’’اس سے زیادہ اور کچھ نہیں کہہ سکتا ، سفر میں ہوں ‘‘۔

راج کپور اور کرشنا کپور کے پانچ بچوں میں ریتو کا نمبر دوسرا تھا ۔

30اکتوبر 1948ء کو ریتو کا جنم ہوا تھا لیکن وہ اپنے تینوں بھائیوں رندھیر ، رشی اور راجیو کی طرح فلموں سے وابستہ نہیں تھیں بلکہ وہ ایک انشورنس ایڈوائزر تھیں۔

ان کی شادی صنعتکار راجن نندہ سے ہوئی تھی جن کی 2018ء میں موت ہوگئی تھی ۔ ان کے دو بچے ہیں۔

بیٹا نکھیل جو امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا کا شوہر ہے اور بیٹی نتاشا ہے۔ کچھ عرصہ قبل ریتو نندہ نے اپنے والد راجکپور کی زندگی پر ایک کتاب بھی تحریر کی تھی۔

دل لگی سے مزید