• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائٹ ایریا ،بھائی نے چھری کے وار کر کےسگے بھائی کو قتل کر دیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سائٹ ایریا اسٹریٹ نمبر 5بلاک بی قباءمسجد کے قریب گھر میں جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے 35سالہ قمر گل ولد زندی گل زخمی ہو گیا جسےاسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج زیادہ خون بہہ جانے سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،پولیس نے بتایا کہ مقتول سےاسکے چھوٹے بھائی عابد نے پیسے مانگے اور نہ دینے پر طیش میں آکر چھری مار کر اسے قتل کر دیا پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے ۔
تازہ ترین