• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت، خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17روز کی توسیع

سکھر (بیورو رپورٹ) احتساب عدالت سکھر نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17دن کی توسیع دیدی، 3فروری کو دوبارہ پیش کرنیکا حکم جبکہ نیب راولپنڈی کو بھی سید خورشید شاہ سے تحقیقات کرنے کی اجازت دیدی گئی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) سکھر کی جانب سے خورشید احمد شاہ سمیت 18افراد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے کیس میں ایک ارب 30کروڑ روپے کے دائر ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت سکھر میں ہوئی۔خورشید احمد شاہ کواسپتال سے بذریعہ ایمبولینس عدالت میں لایا گیا۔ دوران سماعت عدالت نے نیب راولپنڈی کی جانب سے خورشید شاہ سے تحقیقات کیلئے دی گئی درخواست پر نیب راولپنڈی کو خورشید شاہ سے تفتیش کی اجازت دیدی اور ہدایت کی کہ خورشید شاہ سے تفتیش سب جیل کے اندر کی جائے جبکہ عدالت نے نیب سکھر کو سید خورشید شاہ کا مزید 17 دن کا جوڈیشل ریمانڈ دیدیا اور انہیں دوبارہ 3 فروری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
تازہ ترین