• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دس ڈاکے، 15 چوریاں، 11 موٹرسائیکل، تین رکشے اور گاڑی غائب

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی، اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی ،11موٹرسائیکلوں ،تین رکشوں،طلائی زیورات ،موبائل فونزاورنقدی سے محروم ہوگئے ۔تھانہ سٹی کوزبیر حسین نے بتایا کہ میراکزن طارق علی دبئی سے پاکستان آیا جس کے ہمراہ کیری ڈبہ نمبر آرآئی ایس-3645میں اسلام آباد ائرپورٹ سے کھانا کھانے کے لیے کالج روڈپر آئے ۔ کھانا کھا کر واپس جانے لگے تو گاڑی میں میرے کزن کا دبئی سے لایا سامان موجود نہیں تھا جس میں کپڑوں کا بیگ ، 4ہزار درہم ،اصل پاسپورٹ ، شناختی کارڈ اور کمپنی کی قیمتی دستاویزات تھیں جوکوئی نامعلوم چور چرا لے گیا ۔ تھانہ سٹی کومحمد انورنے بتایا کہ میرا چائے کا ہوٹل ہے،ایک نامعلوم بندہ ہوٹل پر آیا اورمجھ سے چھیڑخوانی کی جو شراب کے نشے میں تھا جو میری جیب سے ساڑھے سات ہزار روپے اور کاغذات چوری کر کے موٹرسائیکل پر بھاگ گیا ۔ تھانہ رتہ امرال کو محمد اقبال خان نے بتایا کہ دو مسلح لڑکے مجھے روک کر میرا موٹرسائیکل نمبر آرآئی ایل-3003 اور میرا پرس پسٹل کی نوک پر چھین کر فرار ہوگئے جس میں 5ہزارروپے اور کارڈز تھے ۔ تھانہ پیرودھائی کومیر حسن نے بتایا کہ میرے کمرے سے میرا موبائل ، میرے بیٹے وقار احمد کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ چوری ہوگیا۔تھانہ وارث خان کو زکریا زاہد نے بتایا کہ کمیٹی چوک میں میرے کمرے میں ارسلان ، زوئین اور ایک نامعلوم ملزم آئے مجھےبائیں آنکھ پر مکہ مارا جس سے میں شدید زخمی ہوگیا اور جاتے ہوئے میرا موبائل اور پرس چوری کر کے لے گئےجس میں ساڑھے پانچ ہزار روپے تھے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو عمر فاروق نے بتایا کہ میرا موبائل فون کوئی نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو اختر عباس نے بتایا کہ میرے فلیٹ سے میرے دوموبائل فون کوئی چور لے گیا ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو عفیفہ قریشی نے بتایا کہ میرا موبائل کوئی نامعلوم چور لے گیا ۔ تھانہ صادق آبادکو ضمیر عباسی نے بتایا کہ میرا موبائل فون اور 10ہزارروپے میری جیب سے کوئی نامعلوم چور لے گیا ۔ تھانہ کینٹ کو شاھدخان نے بتایا کہ میں گھر جانے کیلئے ریلوے سٹیشن کی طرف جارہاتھاکہ3 ملزم کار میں آئے جنہوں نے مجھے گاڑی میں بٹھالیا اور اسلحہ کی نوک پر 78ہزار روپے چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ کینٹ کو امیرحمزہ نے بتایا کہ میں روڈپر جارہاتھاکہ2 موٹرسائیکل سوار مجھ سے موبائل چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ کینٹ کو توحیدشاہ نے بتایا کہ میں فون سنتاہواجارہاتھاکہ2 موٹرسائیکل سوار مجھ سے موبائل چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ ریس کورس کو نعمان الہٰی نے بتایا کہ میں اپنے موٹرسائیکل پر جارہاتھاکہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے مجھے روکا اور اسلحہ کی نوک پرکارڈکیش مالیتی 2لاکھ 80ہزارروپے چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ ائرپورٹ کو عامر گلفرازنے بتایا کہ میں فون پر کال سن رہاتھاکہ اچانک2 موٹرسائیکل سوار آئے جو مجھ سے موبائل چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ مورگاہ کو لیاقت علی نے بتایا کہ چور میرے باڑہ سے گائے اور بچھڑاچوری کرکے لے گئے۔تھانہ ٹیکسلاکو سیدشہبازنے بتایا کہ میں اپنے موٹرسائیکل نمبرآرآئی پی365پر جارہاتھاکہ3 موٹرسائیکل سواروں نے مجھے روکا اور اسلحہ کی نوک پر میرا موٹرسائیکل اور10ہزارروپے چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ ٹیکسلاکو قیصر عباس نے بتایا کہ چور میری دکان کے تالے توڑ کر 6لاکھ روپے اور سینٹری کا سامان مالیتی ایک لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ صدربیرونی کو شکیل اختر نے بتایا کہ ان کے گھر کے تالے توڑ کر چور ایل سی ڈی، 40ہزارروپے ، دو طلائی انگوٹھیاں ، ایک سیٹ بالیاں ، لاکٹ اور ٹیبلٹ چوری کرکے لے گئے۔تھانہ صدربیرونی کو راشد نے بتایا کہ دو نامعلوم افراد نے سائل کو راستے میں روکااور اسلحہ کی نوک پر 10 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ روات کو ابراہیم نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص نے سائل کو روک کر خود کو پولیس والا ظاہر کیا اور سائل کا پرس چیک کرنے کے بہانے اس میں سے 10ہزار روپے چھین کر فرار ہو گیا۔ تھانہ روات کو مشتاق نے بتایاکہ چوروں نے ہماری کمپنی کی ذاتی ملکیت ٹرانسفارمر بمعہ میٹر چوری کر لیا ۔ تھانہ روات کوعبدالغفار خان نے بتایا کہ سائل کی گاڑی سے ایک پسٹل 30بور اور اے-1874 کسی نامعلوم چور نے چوری کر لیا۔ تھانہ رمنا پولیس کو محمد بلال نے بتایا کہ نامعلوم ملزم اس کا موٹر سائیکل نمبر اے وی ایم277 ، تھانہ آئی نائن پولیس کو محمد بلال نے بتایا کہ ملزم اسکی گاڑی نمبر ایل آربی-3742 چوری کر کے لے گئے ۔ تھانہ کھنہ پولیس کو رمیض اشرف نے بتایا کہ 2 ملزم اس کی دکان سے ایک لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے ۔تھانہ آبپارہ کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات میں چارمسلح ڈاکوایک نیوزایجنسی کے دفترسے نقدی وغیرہ چھین کرلے گئے۔پولیس کوافضل رضا نے بتایاکہ سیکٹرجی سکس فورگلی نمبر83 میں ان کے دفترمیں صبح پونے پانچ بجے چارنقاب پوش داخل ہوئے وہاں موجود چوکیدارصدیق حیدری کی اہلیہ کوپکڑلیااورکمرے سے45ہزارروپے اورایک موبائل لے لیا۔چوکیدارسے لاکرکی چابیاں مانگتے رہےاوراسے تھپڑمارے ملزمان ایک موبائل ،17ہزارروپے،ایک کیمرا بھی لے گئے۔
تازہ ترین