• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے متعدد افسران و ملازمین کی تعیناتی کی منظوری دیدی

لاہور(خبرنگارخصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ نے چیف جسٹس سیکرٹریٹ میں متعدد افسران و ملازمین کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار کورٹ سیکرٹریٹ محمد صالح کو سیکرٹری ٹو چیف جسٹس تعینات کردیا گیا ہے۔ مزید برآں محمد مسعود گھمن کو چیف جسٹس عدالت میں سینیئر ایڈیشنل رجسٹرار کورٹ، سینیئر پرسنل اسسٹنٹ شہزاد حسین کو پرائیویٹ سیکرٹری ون ٹو چیف جسٹس، جمیل احمد کو پرائیویٹ سیکرٹری ٹو، محمد اشتیاق کو پرسنل اسسٹنٹ ون، محمد احمد کو ڈیٹا انٹری آپریٹر،تاج محمد کو کورٹ اٹینڈنٹ، محمد رزاق کو لائبریری اٹینڈنٹ، محمد فاروق اور محمد ارشد کوڈرائیورز جبکہ محمد فیاض اور عثمان منظور کو آفس اٹینڈنٹس تعینات کیا گیا ہے. جبکہ ڈپٹی رجسٹرار ایچ آر ٹو جانسن برنارڈ کو بطور ڈپٹی رجسٹرار کانفیڈینشل تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین