• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظلوم خواتین کی داد رسی کیلئے پشاور کے آٹھ تھانوں میں وومن ڈیسک قائم

پشاور( کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خواتین کے مسائل سننے اور ان کی داد رسی کے لئے آٹھ تھانوں میں خصوصی وومن ڈیسک قائم کردئیے ہیں ۔پشاور پولیس نے خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی خاطر پال دفتر سمیت آٹھ مختلف تھانوں میں خصوصی وومن ڈیسک قائم کئے گئے ہیں جو تھانہ گلبرگ، حیات آباد، غربی، گلبہار، ٹائون،شرقی ،چمکنی اور پال (پولیس اسسٹنٹس لائن) میں کامیابی کے ساتھ خواتین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں جہاں لیڈیز پولیس اہلکار ہمہ وقت موجود رہتی ہیں جن کی وجہ سے مظلوم خواتین کی بروقت داد رسی کو ممکن بنایا جا رہا ہے سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈا پور کا کہنا ہے کہ پشاور پولیس دیگر شہریوں کے جان و مان کے تحفظ اور ان کے مسائل کو حل کرنے سمیت خواتین کے مسائل کو بھی پوری خوش اصلوبی اور جانفشانی کے ساتھ بروقت حل کرنے پر یقین رکھتی ہے، انہوں نے کہاہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں خواتین کو انصاف کی بروقت فراہمی اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی خاطر آٹھ مختلف تھانوں اور پال دفتر میں وومن پولیس ڈیسک قائم کئے گئے ہیں جہاں ہمہ وقت قابل اور تعلیم یافتہ خواتین پولیس اہلکار موجود رہتی ہیں۔
تازہ ترین