آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات2؍رجب المرجب 1441ھ 27؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ڈی جی نادرااور حاجی شوکت علی نے نئے نادرا سنٹر پر جاری کام کا جائزہ لیا

پشاور (نیوز ڈیسک)پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت داخلہ حاجی شوکت علی ‘یوتھ ایم پی اے داود خان ‘ سابق ڈسٹرکٹ ممبر زا ہد مہمند اور ڈائریکٹر جنرل نادرا میر عالم خان کے ہمراہ کوہاٹی گیٹ میں نئے نادرا سنٹر پر جاری کام کا جائزہ لیا اس موقع پر حاجی شوکت علی نے کہا کہ اندرون شہر کے عوام کوشناختی کارڈ کے حوالے سے بہت مسائل کا سامنا تھا اور جس کا احساس کرتے ہوئے نئے نادرا سنٹر کیلئے کوہاٹی سینٹر میں میں آفس کیلئے کوششیں کی اور انشااللہ بہت جلد اس پر کام کا آغاز ہوجائیگا جس سے شہر کے دوسرے برانچز پر بوجھ کم ہوگا اور اندرون شہر کے عوام کو انکی دہلیز پر نادرا سنٹر کی سہولت میسر ہوگی انہوں نے کہاکہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کررہے ہیں اور انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف ریکارڈ ترقیاتی کا کریں گی اور عوام کے محرومیوں کا ازالہ کریںگی ۔

پشاور سے مزید