معروف امریکی کامیڈین جریمی میکلن مری میں اپنے نام کی ’کی چین‘ نہ پا کر افسردگی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے ایک ’کی چین‘ کی دکان کے سامنے کھڑے مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ناراض دکھائی دے رہے ہیں۔
ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’مری میں ’جریمی‘ نام کا کی چین موجود نہیں ہے کیا یہ درست ہے۔‘
جیسے ہی انہوں نے اپنی ناراضی کا اظہار کیا پاکستان میں موجود ان کے مداح ان کے نام کا ’کی چین‘ پیش کرنے لگے۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ اگر وہ اپنا جمیل یا جمال رکھ لیں تو وہ آسانی سے مل جائے گا۔
واضح رہے کہ جریمی میکلن پاکستان کی تعریفوں میں اکثر ٹوئٹ کرتے رہتے ہیں اور اکثر بھارت کو ٹرول بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
جریمی میکلن پاکستان کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔ انہوں نے راولپنڈی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں کی سیر کی تھی۔
دورہ پاکستان کے حوالے سے انہوں نے انتہائی خوشگوار پیغام پوری دنیا میں پہنچایا اور خود کو پنڈی بوائز کا سفیر بھی نامزد کیا۔
امریکا میں وہ اردو بھی سیکھ رہے تھے جس کی اطلاع بھی انہوں نے ٹوئٹر پر ہی دی تھی۔