چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔
چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہاکہ آٹے کی فی کلو قیمت اب بھی 40 روپے 25 پیسے ہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ فلور ملز کے آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت بدستور 805 روپے ہی ہے۔
عاصم رضا نے وضاحت کی کہ آٹا مہنگا ہونے کی خبریں صرف آٹا چکی ایسوسی ایشن کے حوالے سے چلی ہیں ،فلور ایسوسی ایشن کی طرف سے نہیں۔