پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ آٹے سے متعلق کوئی بحران نہیں۔
ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد میں صحافیوں کے ایک سوال پر جہانگیر ترین نے کہا کہ 4 لاکھ ٹن گندم سندھ حکومت کو دی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس 4 لاکھ ٹن میں سے صرف ایک لاکھ ٹن گندم سندھ پہنچی ہے جبکہ 3 لاکھ ٹن گندم تاحال پاسکو کے پاس موجود ہے۔
جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کو چاہیے کہ گندم جلد ازجلد پاسکو کے پاس سے اُٹھالے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں صورتحال میں بہتری آئے گی۔