• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاقتور اور کمزوروں کےلئے یکساں قانون کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جمعیت علماءپاکستان ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کی طرف سے تحریک لبیک پاکستان کے عہدیداروںاور کارکنوں کے خلاف جو فیصلہ آیا ہے اس سے وزیر اعظم پاکستان کے طاقتوروں اور کمزوروں کےلئے یکساں قانون پر عملدرآمد کے تمام دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے‘ سانحہ ساہیوال میں کھلے عام دہشت گردی کرنے والوں کو بے گناہ قرار دے کر رہا کرایا جارہا ہے جبکہ دین سے محبت رکھنے والے افراد کو احتجاج کرنے پر سخت ترین سزائیںدلوائی جارہی ہیں‘ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کرنے والوں کو عام معافی دی جارہی ہے جبکہ محب وطن افراد کو دہشت گرد قرار دیکر پابند سلاسل کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ جن افرادکو سزائیں سنائی گئی ہیں وہ دہشت گرد نہیں بلکہ وہ اور ان کے آباؤ اجداد پاکستان کے وفادار اور خیرخواہ رہے ہیں۔
تازہ ترین