اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بیگمات کے نام پر امداد لینے والے چار افسروں کو ملازمت سے برطرف کر دیاگیا ہے، ان افسروں میں اسسٹنٹ دائریکٹر تحصیل ایبٹ آ باد سید فضل امین ،اسسٹنٹ دائریکٹر تحصیل ڈی آئی خان شفیع اللّٰہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرتحصیل پرواضلع ڈ ی آئی خان محمد نعمان ضعیم اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر تحصیل پلاس ضلع ایبٹ آ باد سبیل خان شامل ہیں ،یہ کارروائی گورنمنٹ سرونٹس ( ایفی شنسی اینڈڈسپلن رولز ) 1971 کے تحت ناقص کار کردگی ، مس کندکٹ اور کرپشن کے الزامات ثا بت ہونے پر کی گئی ہے،سید فضل امین نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو یکم جولائی 2011 کو جوائن کیا،انہوں نے اپنی اہلیہ مسمات سبینہ یاسمین کو 11 جو لائی 2011 کو بی آئی ایس پی کے مستحقین میں شامل کیااور 98474روپے امداد لی ،اس طرح مذکورہ افسر نے قومی خزانے کی رقم کو خورد برد کیا، انہوں نے سروے فارم میں غلط معلومات شامل کیں اوراپنی اہلیہ کو سروے میں شامل کیا، انہوں نے مینجمنٹ کو اس بات سے کسی بھی مرحلہ پر آگاہ نہیں کیا، ان کیخلاف انکوائری کی گئی، الزامات ثابت کرنے کیلئے تسلی بخش مواد دستیاب تھا،مجاز افسر نے انہیں 30دسمبر 2019 کو شوکاز نوٹس جاری کیا ، الزام الیہ نے چھ جنوری 2020کو تحر یری جواب جمع کر ایا، انہیں 14جنوری کو ذ اتی شنوائی کا موقع بھی فراہم کیا گیا، شفیع اللہ نے یکم جولائی 2011کو ملازمت جوائن کی، انہوں نے اپنی اہلیہ مسمات طیبہ جبین کو 15مئی 2012کو بی آئی ایس پی کے مستحقین میں شامل کیااور124874 روپے امداد لی،اس طرح مذکورہ افسر نے قومی خزانے کی رقم کو خورد برد کیا، انہوں نے سروے فارم میں غلط معلومات شامل کیں اوراپنی اہلیہ کو سروے میں شامل کیا، انہوں نے مینجمنٹ کو اس بات سے کسی بھی مرحلہ پر آگاہ نہیں کیا،ان کیخلاف انکوائری کی گئی، مجاز افسر نے انہیں 30 دسمبر 2019 کو شوکاز نوٹس جاری کیا،سبیل خان نے 24جنوری 2012کو جوائن کیا، انہوں نے اپنی اہلیہ مسمات زیتون بی بی کو 10فروری 2014کو بی آئی ایس پی کے مستحقین کی فہرست میں شامل کیا اور95474روپے امداد وصول کی، ان کیخلاف بھی انکوائری کی گئی، شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور ذاتی شنوائی کا موقع بھی فراہم کیا گیا، محمد نعمان ضعیم نے1جولائی 2011کو جوائن کیا،انہوں نے اپنی اہلیہ مہوش شیرانی کو 15ستمبر2011کو مستحقین کی فہرست میں شامل کیااور130374روپے امداد لی، ان کیخلاف بھی ا نکوائری کی گئی، شوکاز نوٹس جاری کیا گیااورذاتی شنوائی کا موقع بھی دیاگیا۔