• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین اور میانمار کے درمیان بندرگاہ ریلوے سمیت 33 معاہدے

ینگون(اے ایف پی)چین اور میانمار کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ پروجیکٹ کے تحت بندرگاہ،ریلوے،اربن ترقی سمیت 33 معاہدوں پر دستخط کیے گئے، چینی صدر اور آنگ سان سوکی کے دستخط کرنے کی تقریب میں میانمار کے آرمی چیف بھی موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے میانمار کے آرمی چیف کے ساتھ درجنوں انفراسٹرکچر اور تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں،روہنگیا بحران کے بعد میانمار کے دارالحکومت کی جانب مغربی سرمایاکاروں نے رخ کیا ہے،2017 میں اقلیتوں پر فوجی کریک ڈائون کیا گیا تھا جس میں 7 لاکھ 40 ہزار افراد متاثر ہوئے تھے اور لوگوں کی بڑی تعداد نقل مکانی کرکے مغربی رخائن سے بنگلہ دیش کی سرحد پر چلے گئے تھے۔صدر شی اور سو کی اپنے وزرا کے ہمراہ موجود تھے اور چینی صدر کے دورے کے آخری روز 30 سے زائد معاہدوں پر دستخط کیے گئے،بندرگاہ اور معاشی زون میں 1 اعشاریہ 3 ارب ڈالرز کے 33 معاہدے کیے گئے،اس کے علاوہ ریل رابطے اور میانمار کے سب سے بڑے شہر ینگون کی ترقی کا لیٹر بھی شامل تھا۔اس منصوبے کیلئے چین میانمار اکنامک کوریڈور کہا جارہا ہے،سوکی کے ہمراہ من اونگ ہلینگ بھی تھے،جن پر امریکا کی جانب سے پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

تازہ ترین