• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی کے میں مصنوعی مہنگائی کا سلسلہ ختم ہوگیا، شوکت یوسفزئی

کے پی کے میں مصنوعی مہنگائی کا سلسلہ ختم ہوگیا، شوکت یوسفزئی


وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں مصنوعی مہنگائی کا سلسلہ ختم ہوگیا۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پنجاب سے آٹے کی فراہمی بحال ہونے کے بعد کل سے صورتحال معمول پر آجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نان بائی ایسوسی ایشن سے ہڑتال ختم کروانے کے لیے رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخوا حکومت نے نان بائیوں کو رعایتی قیمت پر گندم دینے کی پیشکش کی تھی جو انہوں نے مسترد کردی۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ حکومت نے نان بائیوں کو 85 کلو کی بوری 4600 سے کم کرکے 3600 پر دینے کی پیشکش کی ہے۔

جس کے جواب میں صدر نان بائی ایسوسی ایشن محمد اقبال نے کہا کہ لال آٹا خیبر پختونخوا میں استعمال نہیں کیا جاتا، عوام اسے کھانا پسند نہیں کرتے۔

محمد اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت وہ آٹا سستا کر رہی ہے جو اس صوبےکی ضرورت ہی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پنجاب سے آنے والا آٹا استعمال کیا جاتا ہے۔

صدر نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ صوبے میں فائن آٹا استعمال کیا جاتا ہےجس کی قیمت 4 ہزار سے بڑھا کے 5200 کردی گئی ہے اور نان بائی 5200 سو روپے کی بوری میں 10 روپے کی روٹی کیسے بیچ سکتے ہیں۔

تازہ ترین