• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم بحران کے حوالے سے اہم انکشاف سامنے آگیا

گندم بحران کے حوالے سے اہم انکشاف سامنے آگیا


ملک میں جاری گندم کے بحران کے حوالے سے اہم انکشاف سامنے آگیا۔

آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا نے انکشاف کیا کہ جانوروں کی فیڈ بنانے والی کمپنیوں نے گندم کے بحران میں اہم کردار ادا کیا ۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو میں عاصم رضا نے کہاکہ ملک میں سرپلس گندم موجود تھی ،فیڈ ملوں کے استعمال سے بحران پیدا ہوا۔

انہوں نے کہاکہ مکئی کی قیمت میں اضافہ ہوا تو جانوروں کی فیڈ بنانے والی کمپنیاں 8 لاکھ ٹن گندم استعمال کرگئیں ۔

اس سے قبل پریس کانفرنس کےد وران وفاقی وزیر خوراک خسرو بختیار نے کہا تھاکہ حالیہ بحران مصنوعی ہے ،جس کی ایک وجہ گندم کی سپلائی کا ٹوٹنا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ گندم بحران کی دوسری وجہ سندھ نے اپنے حصے کی گندم پاسکو سے نہیں اٹھائی اور پنجاب نے خیبرپختونخوا کو گندم کی سپلائی روک دی ۔

گندم کے حالیہ بحران کے باعث ملک کے کئی علاقوں میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 10 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین