مسلم لیگ ( ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شوگر مافیا کے صرف 3 ناموں نے 165 ارب کی دیہاڑی لگائی ہے ۔
ایک بیان میں خواجہ محمد آصف نےوزیراعظم عمران خان کی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا ۔
انہوں نے مزید کہاکہ اقتدار سے وابستہ چند افراد سیکڑوں ارب بناچکے ہیں جبکہ عوام رل گئے،غریب خودکشی کررہا ہے ۔
سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہاکہ گندم بحران کے دوران اس مافیا نے کتنے سو ارب کا عوام کو چونا لگایا ہے اس کا بھی جلد پتہ چل جائے گا ۔