• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش ٹیم کے کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں، مصباح الحق

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش ٹیم کے کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں۔

لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں ایک ریسٹورنٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ فیورٹ نہ پاکستان کو کہہ سکتے ہیں اور نہ بنگلہ دیش کی ٹیم کو۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان برابر کا مقابلہ ہے اور جو اچھا کھیلے گا وہی جیتے گا، تاہم ہمیں بیٹنگ تگڑی کرنی ہو گی۔ 

تازہ ترین