• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین، کرونا وائرس پھیل گیا، مزید 17افراد متاثر


بیجنگ (نیٹ نیوز)چین میں کرونا وائرس سے نمونیا اور سارس نامی سانس کی بیماری کے 17 نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد اس مرض سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 62 ہوگئی ہے۔اب تک مرض سے متاثرہ 2 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق چین میں چونکہ نئے قمری سال کی تقریبات جاری ہیں۔ اس موقع پر لاکھوں افراد اندرون ملک ایک شہر سے دوسرے شہر کا سفر کرتے ہیں اس لیے حکام کو یہ پریشانی لاحق ہے کہ کہیں مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ نہ ہو جائے۔چین کے وسطی شہر ووہان میں اب تک سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان ہی افراد میں کرونا وائرس کے سبب نمونیا کے مرض میں مبتلا ہونے کی اطلاعات ہیں

تازہ ترین