• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے وزیراعظم رہنے تک ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو۔فوٹو: فائل
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو۔فوٹو: فائل

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ معاہدہ ہو یا نہ ہو میرے وزیراعظم رہنے تک ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔

ایک بیان میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ جنوبی لبنان پر ہمارا غلبہ ہے، جب تک ضروری ہوا یہاں سیکیورٹی زون میں رہیں گے، ہمارا نکلنے کا ارادہ نہیں۔

نیتن یاہو نے کہا کہ بیرون ملک سے ڈالے گئے دباؤ میں اسلحہ اور گولہ بارود کی فراہمی روکنا بھی شامل تھا۔ امریکی دوستوں کو بتا دیا کہ اگر ضرورت پڑی تو ہم اپنے ناخنوں سے بھی لڑ لیں گے۔

انھوں نے کہا کہ معاہدہ ہو یا نہ ہو میرے وزیراعظم رہنے تک ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، ہم کسی بھی حال میں ایران کو ایٹم بم تیار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید