• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی عدالت نے جیوری کو مشورہ دینے والے وکیل کیخلاف فوجداری کارروائی کی منظوری دیدی

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

ایک برطانوی عدالت نے جیوری کو ضمیر کے مطابق فیصلہ کرنے کا مشورہ دینے والے وکیل کے خلاف توہین عدالت کی فوجداری کارروائی کی منظوری دے دی۔ 

وکیل راجیو مینن نے جیوری کو یہ مشورہ فلسطین ایکشن کے کارکنوں کے خلاف مقدمے کی سماعت میں دیا تھا۔ فلسطین ایکشن کے کارکنوں پر 2024 میں برسٹل کی اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنی میں گھس کر فوجی ڈرونز کو نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔ 

راجیو مینن نے جیوری کو مشورہ تب دیا، جب فلسطین ایکشن کمیٹی کو یہ بتانے سے روک دیا گیا کہ انہوں نے غزہ پر اسرائیلی حملوں سے پیدا شدہ صورتحال پر احتجاج کے لیے یہ سب کیا۔ 

عدالت نے جیوری سے بھی کہا تھا کہ وہ غزہ کی صورتحال کو نظر انداز کر کے کیس سنیں۔ اس موقع پر راجیو مینن نے جیوری سے کہا کہ وہ فیصلہ کرتے وقت اپنے ضمیر کے مطابق بھی رائے قائم کر سکتے ہیں۔ 

راجیو نے جیوری کو ان کے آئینی اختیارات بھی یاد دلائے، اب جبکہ جیوری کسی متفقہ فیصلے پر نہ پہنچ سکی تو جسٹس جیریمی جانسن نے راجیو مینن کے اس مشورے کو عدالتی عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ راجیو مینن کے خلاف توہینِ عدالت کی فوجداری کارروائی شروع کی جا سکتی ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید