برطانیہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ لنزے نے اعترف کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں فتنہ الخوارج کو افغان طالبان رجیم کی سرپرستی حاصل ہے۔
افغان ٹی وی کو انٹرویو میں رچرڈ لنزے نے بتایا کہ کابل اور قندھار میں طالبان رجیم کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف فیصلہ کن اقدامات ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کے لیے نہ صرف تربیتی کیمپ قائم ہیں بلکہ ہتھیار اور مالی مدد بھی دی جار ہی ہے، پاکستان میں سیکیورٹی آپریشنز سے بچنے والے دہشت گردوں کے لیے افغانستان محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے۔
برطانیہ کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ خطے میں عدم استحکام کے باعث پاکستان کی طرف سے فتنہ الخوارج کے خلاف فوجی ردِعمل سامنے آرہا ہے۔