پشاور(نمائندہ جنگ) وزیر اعظم کے نوٹس لینے اور صوبائی حکومت کے اقدامات کے باوجود پشاور میں آٹے کی قیمتیں کم نہ ہوئیں ، لوکل مارکیٹ میں 20کلو آٹے کا تھیلا 1200سے زائد روپے میں فروخت ہونے لگا۔ دوسری جانب طرح حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعدنانبائی آج سے ہڑتال کرینگے۔