• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرمد کھوسٹ کا فلم ریلیز نہ کرنے پر غور

سرمد کھوسٹ کی ہداہت کاری میں بننے والی فلم ’زندگی تماشہ‘ کا ٹریلر


فلم زندگی تماشہ کے ہدایت کار سرمد سلطان کھوسٹ نے اپنے مداحوں کو فلم کی ریلیز میں رکاوٹوں سے آگاہ کرتے ہوئے ان سے سوال کیا ہے کہ کیا انہیں فلم ریلیز کرنے سے باز رہنا چاہیئے؟




اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر انہوں نے پاکستانیوں کے نام 4 صفحات پر مشتمل ایک خط شیئر کیا ہے جس میں اپنی فلم کی ریلیز میں درپیش مسائل پر بات کی ہے اور بتایا ہے کہ انہوں نے ان حالات میں فلم ریلیز نہ کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دوستوں کی جانب سے مشورہ دیا جارہا ہے کہ چھوڑ دو اس فلم کو اور دوسری بنالو، تو کیا میں فلم کو بنانے میں کی گئی  اپنی دو سال کی محنت رائیگاں جانے دوں؟

انہوں نے اپنے پچھلے خط کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں ایک قانون کی پاسداری کرنے والا شہری ہوں جو یہ نہیں چاہتا کہ محض ایک فلم کی وجہ سے شہر میں امن و امان کی صورتحال خواب ہو۔‘

یہ بھی پڑھیے: ماہرہ خان کو’زندگی تماشا‘ کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار

سرمد نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ان حالات کے پیش نظر  فلم ریلیز نہ کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سرمد کو سپورٹ کرنے مشہور و معروف شوبز شخصیات بھی میدان میں آگئے ہیں اور اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنی رائے دے رہے ہیں۔

اداکار ہمایوں سعید، اداکارہ ماہرہ خان،صنم سعید سمیت دیگر بھی سرمد سے اظہارِ یکجہتی کرنے میدان میں آگئے۔

 اداکار ہمایوں سعید کا اس بارے میں کہنا ہے کہ حکومت کو جلد از جلد اس بارے میں نوٹس لینا چاہئے، پاکستان میں فلم سازی ایک مشکل کام ہے جو لوگ یہ کام کرنے کی ہمت کرتے ہیں انہیں حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل بھی سرمد کھوسٹ نے اپنی عالمی ایوارڈ یافتہ فلم ’زندگی تماشہ‘ کی ریلیز میں درپیش مسائل پر  وزیر اعظم و صدر پاکستان کو کھلا خط لکھ کر اپنی پریشانی سے آگاہ کیا تھا۔

رمل بانو کی تحریر کردہ اور سرمد کھوسٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’زندگی تماشہ ‘اردو اور پنجابی زبان میں بنائی گئی ہے۔

فلم میں عارف حسن کے علاوہ اداکارہ سمعیہ ممتاز، ماڈل ایمان سلیمان اور علی قریشی  نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

تازہ ترین